لارڈ میئر کا دورہ جنرل ہسپتال ، دھماکہ کے زخمیوں میں چیک تقسیم

لارڈ میئر کا دورہ جنرل ہسپتال ، دھماکہ کے زخمیوں میں چیک تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)مئیر لاہور کرنل (ر)مبشر جاوید نے جنرل ہسپتال کا دورہ کیا۔ مئیر لاہور نے سانحہ چیئرنگ کراس میں ہونے والے زخمیوں میں چیک تقسیم کیے اورانہوں نے ہسپتال میں سانحہ چےئر نگ کراس میں زخمی ہو نے والے افراد کی عیا دت کی اور انہیں گلدستے پیش کیے۔انہوں نے زخمی افراد سے علا ج معالجے کی سہولیات کے بارے میں بھی دریافت کیا۔مےئر لاہورکر نل (ر)مبشر جا وید نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی سا نحہ چےئر نگ کراس میں زخمی ہو نے والے افراد کو بہترین طبّی سہولیات فراہم کی جائیں۔علاوہ ازیں مئیر لاہور کرنل (ر)مبشر جاوید نے این اے 122کے علاقہ کا دورہ کیا۔

انہوں نے علاقہ مکینوں کے لیے نئے ٹیوب ویل لگانے کے لیے جگہ کا تعین کیا ۔مئیر لاہور نے کہا کہ عوام الناس کو صاف ستھرا پانی فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف کے ویژن کے مطابق اولین ترجیح عوام الناس کی خدمت ہے اور ان کے حصول کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی اور عوام الناس کے مسائل کو جلد ازجلد حل کریں گے۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر لاہور سمیراحمد سید کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز نے چےئرنگ کراس بم دھما کہ میں زخمی مریضوں کی ہسپتالوں میں جا کر عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی انہو ں نے ہسپتالز انتظامیہ کی طرف سے مریضوں کو دی جانے والی طبّی سہو لیات کا جا ئزہ بھی لیا اور ان مریضوں کو گلدستے بھی پیش کیے۔