دہشت گردی کی بڑھتی ہو ئی کارروائیوں میں بھارت ملوث ہے،یاسمین راشد

دہشت گردی کی بڑھتی ہو ئی کارروائیوں میں بھارت ملوث ہے،یاسمین راشد

  

لاہور( لیڈی رپورٹر )تحریک انصاف پروفیشنلزفورم کی چیئرپرسن ڈاکٹر یاسمین راشدنے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی بڑھتی ہو ئی کارروائیوں میں بھارت ملوث ہے ، نواز حکومت نے بے حسی اور نااہلی کے سابقہ تما م ریکارڈ توڑدیے ہیں اور بھارت کے ساتھ اپنے ذاتی مفادات کی خاطر مجرمانہ خاموشی اختیا ر کر رکھی ہے ، بھارت کشمیر کے بعد پاکستان میں بھی بے گناہ انسانوں کو مار رہا ہے ، حکومت عالمی براداری کے سامنے بھارت کا مکرو چہرہ بے نقاب کر ے ، وقت آگیا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے۔

تب جاکر دہشت گردی پر قابو پایا جا سکتا ہے ،انسانیت کی دشمنوں کا اسلام سے کو ئی تعلق نہیں اور نہ ہی وہ کسی رعایت کے مستحق ہیںِ ، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری گی ،حکومت جان بوجھ کر نیشنل ایکشن پلان اور پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف کومبنگ آپریشن نہیں کر رہی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -