چیئرنگ کراس دھماکے میں بھارت پوری طرح ملوث ہے،قاری زوار بہادر
لاہور( وقائع نگار)جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ بھارتی افواج کی طرف سے لائن آف کنٹرول بھمبر تھوب سیکٹر میں بلا اشتعال گولہ باری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بھارتی شرانگیزی قرار دیا ہے جس میں پاکستان آرمی کے تین جوانوں کو شہید کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ چیئرنگ کراس لاہور پر دھماکے میں بھی بھارت پوری طرح ملوث ہے جس میں پولیس کے دو اعلیٰ افسران سمیت 13 افراد شہید ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مسلسل سرحدی خلاف ورزیاں کررہا ہے جس سے پاکستانی شہریوں،مساجد اوردیگر املاک کا نقصان ہو رہا ہے بھارت بلااشتعال گولہ باری کرکے عالمی قوانین کی دھجیاں بکھیررہا ہے۔ پاکستان کو بھارتی شرانگیزیوں کے جواب میں منہ توڑ جواب دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت شاید ہماری خاموشی کو کمزوری سے تعبیر کرنے لگا ہے ۔اجلاس میں رشید احمد رضوی ،مولانا نصیر احمد نورانی ،رانا رحمت علی ،ملک بشیر احمد نظامی ،ایم اے مہر ،مفتی تصدق حسین ،مولانا حاجی شوکت علی،مولانا منیر احمد قادری،قاری لیاقت علی رضوی،مولانا شبیر حسین فریدی،حافظ مقصود احمد اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔