پنجاب حکومت کے تعلیم دوست اقدامات قابل تعریف ہیں،آزاد تبسم
لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہاہے کہ حکومت پنجاب کے تعلیم دوست اقدامات کی تعریف پورا ملک کررہا ہے۔ دانش سکول کے ذریعہ تعلیم کی فراہمی ہو یا لیپ ٹاپ سکیم تمام ادارے شہبازشریف کے معترف ہیں، خان صاحب آپ اپنے کارکنوں کو جھنڈے تھمائے اور ہم نے ا نہیں لیپ ٹاپ دیئے ہیں۔ 2018ء تک لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ اور کراچی میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری وزیراعظم محمد نواز شریف اور وزیراعلی محمد شہباز شریف کی کوششوں سے ممکن ہو رہا ہے