بھارتی ظلم کے باوجود کشمیری سرنڈر نہیں کریں گے،اشرف بھٹی

بھارتی ظلم کے باوجود کشمیری سرنڈر نہیں کریں گے،اشرف بھٹی

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ بھارتی بربریت کے باوجود کشمیری سرنڈر نہیں کریں گے۔ شہادتوں کے سبب کشمیر یوں کے جذبہ آزادی زندہ ہے۔تحریک آزادی کشمیر کے شہیدپاکستانیوں کاسرمایہ افتخار ہیں۔تکمیل پاکستان کابیڑااٹھانیوالے غیورکشمیریوں کوپیپلزپارٹی کسی قیمت پرتنہا نہیں چھوڑے گی ۔تحریک آزادی کشمیر کی حمایت میں یوم یکجہتی منانے کاکریڈٹ ہماری شہید قیادت کوجاتا ہے۔تحریک آزادی کشمیر کے ساتھ پیپلزپارٹی کی قلبی ،روحانی اورسیاسی وابستگی آج بھی برقرار ہے ۔

کشمیر کاز کواجاگرکرنے کے سلسلہ میں پیپلزپارٹی کی کاوشوں کوفراموش نہیں کیا جاسکتاوہ یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں فرودس پارک میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ قائدعوام ذوالفقارعلی بھٹوشہید اوربی بی بینظیر بھٹوشہید کے جیالے تحریک آزادی کشمیر کے حامی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1