پروفیسر ڈاکٹر اجمل خان نیازی (ستارہ امتیاز) کی علمی و ادبی خدمات پر مبنی کتاب شائع

پروفیسر ڈاکٹر اجمل خان نیازی (ستارہ امتیاز) کی علمی و ادبی خدمات پر مبنی کتاب ...

لاہور(ادبی رپورٹر) ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹرمحمد اجمل خان نیازی ستارہ امتیاز کی لازوال علمی ادبی خدمات پر مبنی شاہدہ تاج کی شاہکار کتاب ’’ڈاکٹر اجمل نیازی شخصیت ، فن اور خدمات‘‘ ملک مقبول احمد چیئرمین مقبول اکیڈمی چوک اردو بازار کے زیراہتمام خوبصورت ٹائٹل کے ساتھ شائع ہوگئی ہے کتاب پر وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کے مشیر عرفان صدیقی، علامہ عبدالستار عاصم، پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم، افتخار مجاز کی آراء شامل ہیں کتاب میں ڈاکٹر اجمل نیازی کی شخصیت کا مکمل خاکہ پیش کیاگیا ہے خاندانی پس منظر سے ستارہ امتیاز تک خدمات کاجائزہ لیاگیا ہے ڈاکٹر اجمل نیازی نے 70سالہ زندگی کے نشیب وفراز کیسے بسر کئے یہ ان کی زندگی پر تحقیق کرنے والوں کے علم و ادب کا خوبصورت پہلا دروازہ تعمیر کیاگیا ہے یہ کتاب ہر طالب علم خصوصاً اساتذہ کرام کے لئے درسگاہ کی حیثیت رکھتی ہے 0323-4393422 سے حاصل کرسکتے ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 1