دہشتگردی کے خلافجامع پیش قدمی کی جائے،عبد العلیم خان

دہشتگردی کے خلافجامع پیش قدمی کی جائے،عبد العلیم خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ روایتی پالیسیوں سے ہٹ کر دہشتگردی کے خلاف جامع پیش قدمی کی جائے اگر اس گھناؤنے اقدام میں غیر ملکی ہاتھ ملوث ہے تو وفاقی حکومت کو ٹھوس پالیسی تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔ چیئرمین سیکرٹریٹ میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ افسوسناک امر ہے کہ بدلتے ہوئے تقاضوں کے مطابق نئے اقدامات اٹھانے کی بجائے تمام سیاسی جماعتوں کی طرف سے اتفاق رائے سے طے پانے والے نیشنل ایکشن پلان پر بھی پوری طرح عملدرآمد نہیں ہوا ۔دریں اثناء عبدالعلیم خان سے ممبر صوبائی اسمبلی شعیب صدیقی نے ملاقات کی۔

اور انہیں 13فروری کو لاہور ہونے والے بم دھماکے میں این اے122سے شہید ہونے والے علی حسن کے بارے میں بریفنگ دی