سانحہ مال روڈ کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،عامرچشتی

سانحہ مال روڈ کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،عامرچشتی

  

لاہور (پ ر) چیئرمین خدمت آدم ٹرسٹ عامر چشتی نے سانحہ مال روڈ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سانحہ میں پولیس افسران ملازمین اور بے گناہ لوگ شہید ہوئے ہیں ان کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انشا اللہ دہشت گرد اپنے انجام کو پہنچیں گے۔ مسلح افواج، سکیورٹی فورسز پولیس اور دیگر اداروں اور عوام نے اس ملک کی سا لمیت اور استحکام کیلئے جو قربانیاں دی ہیں۔ اس کی تاریخ گواہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام میں ایک بے گناہ انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے۔ انشا اللہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -