ترقی کے دشمن دہشگردی کی فضا پیدا کر رہے ہیں،ساجدہ وسیم ملک

ترقی کے دشمن دہشگردی کی فضا پیدا کر رہے ہیں،ساجدہ وسیم ملک

  

لاہور( پ ر) مسلم لیگ(ن) یوتھ خواتین ونگ کی جنرل سیکرٹری ساجدہ وسیم ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کے دشمن دہشتگردی کی فضاء دوبارہ پیدا کررہے ہیں۔سی پیک دنیا بھر کی آنکھوں میں کانٹے کی طرح لگ رہا ہے۔نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد جاری ہے ۔کچھ لوگ دہشتگردی کے واقعات پر بھی سیاست کرنے سے باز نہیں آتے۔

مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے تین سالوں میں دہشتگردی پر کافی حد تک کنٹرول کرلیا ہے۔لیکن کچھ غیر مری قوتیں ملک میں امن قائم نہیں ہو نے دے رہے۔حکومت اور افواج پاکستان دہشتگردی کے خاتمے کیلئے متحد ہیں۔مسلم لیگ(ن) یوتھ کے آفس واقعہ دوراغہ والا میں سانحہ مال روڈ کے شہداء کے درجات کی بلندی اوردعامغفرت کا خصوصی اہتمام کیا گیا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -