تعلیم کے میدان میں خواتین نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ،زمرد

تعلیم کے میدان میں خواتین نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ،زمرد

  

لاہور(پ ر)مسلم لیگ( ن )پنجاب کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمردیاسمین رانا نے کہا ہے کہ پاکستان کی خواتین انتہائی باصلاحیت ہیں او رملک کی 50 فیصد آبادی خواتین پر مشتمل ہے۔ تعلیم کے میدان میں بچیوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ا نہوں نے کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے خواتین کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔تعلیم مکمل کرنے کے بعد ڈگری حاصل کرکے خواتین کو عملی میدان میں آنا ہوگا

۔ پاکستان کی دیہی خواتین انتہائی محنتی ہیں۔ دیہی خواتین گھریلو کام کاج کے ساتھ زرعی معیشت کے استحکام کیلئے اپنے خاندان کے ساتھ شانہ بشانہ کام کرتی ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -