اظہر جاوید کی پانچویں برسی کے موقع پر سالانہ تقریب تقسیم اعزازات

اظہر جاوید کی پانچویں برسی کے موقع پر سالانہ تقریب تقسیم اعزازات

  

لاہور ( ادبی رپورٹر) ملک کے معتبر ادبی جریدے ’’ تخلیق‘‘ کے بانی مدیر اظہر جاوید کی پانچویں برسی کے موقع پر تقریب تقسیم اعزازات ڈاکٹر خواجہ محمد ذکریا کی صدارت میں ہوئی، مہمانانِ خصوصی الطاف حسن قریشی، ڈاکٹر مبارک علی، عابد حسن منٹو، امجد اسلام امجد تھے۔ اس موقع پر نامور افسانہ نگار محترمہ عذرا اصغر کو ان کی پچاس سالہ ادبی خدمات پر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا۔ تقریب سے ڈاکٹر کنول فیروز، اسلم گورداس پوری، اعتبار ساجد، افتخار مجاز، سرفراز سید، ناصر بشیر، ابصار عبدالعلی، سلمیٰ اعوان، صوفیہ بیدار، اختر شمار، حسین مجروح، سونان اظہر جاوید، آفتاب خان، فرخ سہیل گوئندی، سعود عثمانی، گلوکار شوکت علی، طفیل اختر، ایثار رانا، کاشف بشیر خان، ریحان اظہر، منور سلطانہ بٹ نے خطاب کیا۔ صاحبِ صدر ڈاکٹر خواجہ محمد زکریا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اظہر جاوید نے ’’ تخلیق ‘‘ کی اشاعت کے تسلسل میں کبھی تعطل نہیں آنے دیا۔ انہوں نے بہت سے لکھنے والے متعارف کرائے۔ تخلیق کے معیار پر انہوں نے کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -