دہشتگرداپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے

دہشتگرداپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے وفد جس میں نصیر احمد ، شیخ علی سعید،عبدالکریم میو، چوہدری وقاص پرنس، ڈاکٹر افضل، عثمان ملک اور دیگر کارکنوں کے ہمراہ چیئرنگ کراس بم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی گنگا رام ہسپتال میں عیادت کی اور انھیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی اس موقع پر زخمیوں سے باتیں کرتے ہوئے وفد نے کہا کہ دہشت گرد اپنے مزموم مقاصدمیں کامیاب نہیں ہو سکتے کیونکہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہو چکی ہے۔ پاک فوج ضرب عضب کے ذریعے دہشت گردوں کا قلع قمع کر رہی ہے لیکن وفاقی اور پنجاب حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ۔ انہوں نے کہاپنجاب میں عوامی مطالبوں پر پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ لاہور میں سیف سٹی کے نام پر عوام کو بے وقوف بنایا جارہا ہے۔ سیف سیٹی کی نام پر 12 ارب روپے خرچ کرنے کے باوجود ابھی تک اس کی کارکردگی 0 ہے کیمروں کے نام پر قومی خزانے سے اربوں روپے اپنے چہیتوں کو نوازا جا رہا ہے جو کیمرہ ابھی تک لگے ہوئے ہیں ان میں سے بھی بیشتر خراب ہو چکے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -