لاہور کی طرح پشاور بم دھماکہ بھی قابل مذمت ہے،آسیہ افروز
لاہور( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور پی پی کی صدر آسیہ افروز نے کہا ہے کہ عمران خان کو بم دھماکوں کے ایشوز پر بھی سیاست کرتے ہوئے شرم نہیں آتی اب ان کی حکومت والے صوبے کے پی کے کے اہم شہر پشاور میں بھی دھماکہ ہوا ہے کیا اس پر ہم بھی سیاست کریں ؟ہر گز نہیں ہم ایسا نہیں کریں گے اور اس نازک موقع پر سیاست کرنے کی بجائے ہم لاہور بم دھماکے کی بھی مذمت کرتے ہیں۔