پاکستان ا و ر ڈنمارک کو معاشی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے،راجہ شوکت

پاکستان ا و ر ڈنمارک کو معاشی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے،راجہ شوکت

  

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ شوکت بھٹی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ڈنمارک میں اچھے دوستانہ تعلقات موجود ہیں اور دونوں ممالک کو معاشی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ توانائی منصوبوں پر جس رفتارسے کام کیا جارہا ہے پاکستان کی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہاکہ روایتی ذرائع کے ساتھ متبادل ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کے کارخانے لگائے جارہے ہیں ۔ہائیڈل ،سولر،گیس،کوئلے اوردیگر ذرائع سے بجلی کے حصول کے منصوبوں پر کام کیا جارہا ہے اورتوانائی منصوبوں کی تیزرفتاری سے تکمیل کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم سولر پارک بہاولپور میں شمسی توانائی کے کارخانے لگائے جارہے ہیں ۔پنجاب میں گیس کی بنیاد پر 3600میگاواٹ کے منصوبوں پر بھی برق رفتاری سے کام کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈنمارک کی کمپنی ویسٹاز پنجاب میں ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے پر کام کررہی ہے ۔امید ہے کہ یہ منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل ہوگا۔ونڈ پاور پراجیکٹ کیلئے 6.7سینٹ ٹیرف سے صارفین کو بجلی سستی ملے گی۔انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبہ میں بھی ڈنمارک پنجاب حکومت کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اورڈنمارک کو تجارتی،معاشی اورسماجی شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے تیزی سے اقدامات کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے انتہائی ساز گار فضاء پیدا کی گئی ہے ۔ ڈینش سرمایہ کار وں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع سے بھر پور فائد ہ اٹھانا چاہیے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -