گندے برتن اور کیڑے مکوڑے، ہر بنس پورہ میں بیکری سیل ، سویٹ شاپس ، ہوٹلوں سٹوروں کو جرمانے

گندے برتن اور کیڑے مکوڑے، ہر بنس پورہ میں بیکری سیل ، سویٹ شاپس ، ہوٹلوں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر صحت مند پنجاب پروگرام کی کامیابی کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے شہر میں ناقص اشیائے خوردونوش فراہم کرنے والے والوں کے خلاف کارروئی کرتے ہوئے ہربنس پورہ میں عرفان بیکری کواشیاء کی تیاری میں استعمال ہونے والے گندے برتن، کھانے پینے کی اشیاء کو ڈھانپ کر نہ رکھنے، ملازمین کی ناقص جسمانی حالت، پانی کی نکاسی کے ناقص انتظامات ، حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات ،پراسیسنگ پاؤں کی سطح پر رکھنے اور پہلے سے دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں سربمہر کر دیا۔علامہ اقبال روڈ پر شمش سویٹس کو 4ہزار روپے جرمانہ ، مولانا شوکت علی روڈ پرراوی ریسٹورنٹ کو گندے فریزرز،کھانے پینے کی اشیاء کو براہ راست فرش پر رکھنے،ٹوٹے انڈے استعمال کرنے، گندے کٹنگ ٹیبلز اور سٹور میں صفائی کے ناقص حالات کی بنا پر 18ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ کوٹ لکھپت قائد اعظم پارک میں وحید بیکری (پروڈکشن یونٹ) کوملازمین کی ناقص جسمانی حالت، فالتو سامان کی موجودگی،کھانے پینے کی اشیاء کو پاؤں کی سطح پر رکھنے، احاطے میں صفائی کے ناقص حالات اور حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات کی بنا پر 10ہزار روپے جرمانہ، گنج بخش روڈ پر نیاز بیکری(پروڈکشن یونٹ)کو10ہزار روپے جرمانہ،رسول پارک میں اتفاق سویٹس کو3ہزار روپے جرمانہ ،اعظم چوک میں عبدالرّزاق چپس میکرکو 5ہزار روپے،گجومتہ میں مدینہ سویٹس کو2500روپے ،انار کلی فوڈ سٹریٹ میں واقع کوئٹہ ہوٹل کو 18ہزار روپے ، ملک یوسف فالودہ شاپ کو واشنگ ایریا گندہ ہونے اور جگہ جگہ مکڑی کے جالے موجود ہونے پر5ہزار،عباسی ٹی سٹال کو 5ہزار، پردیسی ریسٹورنٹ کو8ہزار روپے جرمانہ ، یونیورسٹی آف اینجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں یونائیٹڈ کیفے ٹیریا کو5ہزار ، جلوویلیج میں داتا علی ہجویری سٹور کو زائدالمعیاد ڈرنکس کی فروخت پر 3ہزار روپے جرمانہ کیا۔کوٹ لکھپت میں مدنی نمکو(یونٹ)بیگ کریانہ سٹور،رانا جنرل سٹور، رانا پان شاپ،القائم سٹور،ککو فیملی ریسٹورنٹ،بسم اللہ جوس کارنر، سوپر کیو جنرل سٹور،ملک جی جنرل سٹور اور نور کریانہ سٹور، گنج بخش روڈ پر آصف ٹی اینڈ پلاسٹک سٹور، فیصل ٹی اینڈ پلاسٹک سٹور، نوشاہی نان شاپ،چاچا بسہ سویٹس،صوفی سٹور،بسم اللہ نان شاپ ،نیو چنیوٹ پکوان سنٹر ، شوکت جنرل سٹور،پنجاب فش کارنر،مہر جی سٹور، منیر جنرل سٹور، گل ٹریڈرز، پاک جنرل سٹور، فیضان ملک شاپ اور غلام رسول نان شاپ ، اعظم چوک میں بسم اللہ بھٹی سٹور،ملک ہیرہ ڈیری، پہلوان جوس کارنر اور شیخ پان شاپ، انار کلی میں چوہدری رحمت ریسٹورنٹ، رزاق سٹور اینڈ بیکرز،حاجی رحمت ملک شاپ ،گل خان ٹی سٹال،جمیل جنرل سٹور،ریاض سویٹس ،سند ھی بریانی شاپ ،یاسین ٹی سٹال، وارث تکہ شاپ اورسن رائز ریسٹورنٹ ، ،عظمت جوس کارنر، گھوڑے شاہ روڈ پر کامران سٹور، جاوید ہوٹل،امین سموسے والا،اریبک نان شاپ اور داتا علی ہجویری ملک شاپ ، سلطان پورہ میں داتا ملک شاپ، سلیم حلیم والاریسٹورنٹ، دھرم پورہ میں قصوری ملک شاپ،صوفی بونگ پائے اوردعا چراغ ہاؤس، عظیم ٹاؤن میں اسدجعفری جنرل سٹور،بسم اللہ جنرل سٹوراینڈ بیکرزاورزین ملک شاپ ، خیبر ٹاؤن میں زم زم سوپر سٹور،فرائی چکن اور جھولے لعل نان شاپ ،جلو ویلیج میں شیخ جنرل سٹور،علی رضا کو وارننگ نوٹس اور 2017کا فوڈ لائسنس فوری طور پر حاصل کرنے کے احکامات جاری کیے۔