جامعہ گجرات ، ایم اے؍ ایم ایس سی؍ ایم کام سپلیمنٹری امتحانات کا آغاز

جامعہ گجرات ، ایم اے؍ ایم ایس سی؍ ایم کام سپلیمنٹری امتحانات کا آغاز

  

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)جامعہ گجرات کے زیر اہتمام ایم اے؍ ایم ایس سی؍ ایم کام پارٹ فرسٹ و سکینڈ2016ء کے سپلیمنٹری امتحانات کا آغاز بروز بدھ یکم مارچ2017ء کو ہو گا۔ کنٹرولر امتحانات جامعہ گجرات نے ان امتحانات کے انعقاد کے لیے جامع ڈیٹ شیٹ جاری کر دی ہے۔ سپلیمنٹری امتحانات کے سلسلہ میں تمام انتظامات مکمل کرتے ہوئے کالجوں کو ان امتحانات کے انعقاد کے لیے امتحانی مراکز کے طور پر قائم کیا گیا ہے۔ سپلیمنٹری امتحانات میں شرکت کرنے والے تمام ریگولر و پرائیویٹ امیدواران کو ان کے متعلقہ کالجوں اور گھریلو پتوں پر رول نمبر سلپس روانہ کر دی گئی ہیں۔

سپلیمنٹری امتحانات میں شرکت کرنے والے امیدواران کو رول نمبر سلپوں کے سلسلہ میں کسی دقت کا سامنا ہو تو وہ کنٹرولر امتحانات جامعہ گجرات حافظ حیات کیمپس کے دفتر سے رجوع کر سکتا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -