انٹر میڈیٹ بورڈ کے زیر اہتمام سکینڈری سکول امتحان، 138مراکز قائم

انٹر میڈیٹ بورڈ کے زیر اہتمام سکینڈری سکول امتحان، 138مراکز قائم

لاہو(ایجوکیشن رپورٹر)بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن لاہورکے زیراہتمام منعقدہ سیکنڈری سکول امتحان سالانہ 2017 ء کے سلسلہ میں ضلع قصور کے 138امتحانی مراکز میں سپرنٹنڈنٹس ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس، ڈسٹری بیوٹنگ انسپکٹر، اقامتی انسپکٹر پر مشتمل تمام امتحانی عملہ کی تعیناتی کر دی گئی ہے۔اس سلسلہ میں گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول قصور میں تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ۔

جس میں کنٹرولر امتحانات پروفیسر محمد ناصر جمیل انجم نے خصوصی طور پر امتحانی مراکز کی فول پروف سیکورٹی کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔مزید برآں کل بروز جمعرات تما م ر ولنمبر سلیپس آن لائن کر دی جائیں گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4