ا ے سی سی اے پاکستان نے ’’ مستحکم رپورٹنگ کی نشونما ‘‘ کا آغازکردیا
لاہور(پ ر)اے سی سی اے پاکستان اور ڈبلیو ڈبلیو ای ایف پاکستان کے باہمی اشراک سے اے سی سی اے -ڈبلیو ڈبلیو ایفACCA-WWFپاکستان نے ماحولیاتی رپورٹنگ کے حوالے سے ایوارڈ حاصل کر لیا۔ججز کے معیار پر پورا اترنے کیلئے جی آرآئیGRIٹیکنالوجی کا معیاررپورٹنگ کو بہتر سمت میں لیجانے اور بہتر کاروباری لب ولہجے کو سمجھنے میں مدد فراہم کرے گا۔اے سی سی اے پاکستان 2000ء سے ملک میں جاری پر چھوٹے بڑے کاروبار اور اقتصاری صورتحا ل کی بہتر ی کیلئے مستحکم رپورٹنگ کے معیار کو برقرار رکھے ہوئے ہے اور جی آر آئی ٹیکنالوجی کے ساتھ رپورٹنگ کے معیار کو بہتر بنانے اور ملک میں معاشی،ماحولیاتی اور معاشری کارکردگی کو بہتری و نشونما کیلئے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ اے سی سی اے پاکستان کے علاقائی سربراہ عارف مسعود مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستانی کاروبارمیں وقت کے ساتھ ساتھ بہت سے تبدیلیاں رونما ہوئیں ہیں کاروباری قائدین اورپالیسی میکرز نے کو یہ یقین دلا یا گیا ہے کہ دور جدید کی رپورٹنگ کی ٹیکنالوجی معیار کو بہتر بنانے کیلئے مجموعی کام اورکاروبار میں موجود رسک کو سمجھنے اور کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
س کے علاوہ ماحولیاتی،معاشرتی اور حکمرانی کے اصولوں سے ناواقف حضرات کا بہتر رپورٹنگ کے ذریعے کاروبار پر اعتماد بحال کیا جاتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں جہاں جہاں اقتصادی حوالے سے معلومات کی کمی ہے، ادھر رپورٹنگ کے ذریعے اگاہی پھیلائی جائے گی۔رپورٹ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مستحکم رپورٹنگ اور ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے ملک میں رپورٹنگ کے معیار کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔رپورٹ میں اس بات کا اظہار بھی کیا