کامسٹیس میں سالانہ دو روزہ کتاب میلہ کا انعقاد

کامسٹیس میں سالانہ دو روزہ کتاب میلہ کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)کامسٹیس لاہورمیں سالانہ کتاب میلہ کا انعقادکامسٹیس لاھور میں سالانہ دو روزہ کتاب میلہ کا انعقاد کیا گیا۔ کتاب میلہ میں طلباء اساتذہ سمیت مختلف شعبہ ہاے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کرکے کتب سے محبت کا اظہار کیا۔ کتاب میلہ میں لاھور اور اسلام آباد کے نامور پبلشرزنے اپنے سٹالزلگائے۔کتاب میلہ میں انجینئرنگ، ٹیکنالوجی کے علاوہ ادب، تاریخ، مذہبی، درسی اور غیر درسی کتب سستے داموں فروخت کی گئیں۔ کتاب میلہ کا مقصد طلباء اور اساتذہ میں کتب بینی کو پروان چڑھانا تھا۔ اگرچہ ٹیکنالوجی نے انسان کو کتاب سے دور کردیا ہے پھر بھی علم کے پیاسوں کی تعداد کم نہی ہوئی۔ طلباء4 وطالبات کا کہناہے کہ اسطرح کے کتاب میلوں سے انہیں نہ صرف کتاب سے بلکہ ایک دوسرے سے رابطے بڑھانے کا بھی موقع ملتا ہے۔کتاب میلہ کے مہمان خصوصی ڈائریکڑ ڈاکٹر قیصر عباس تھے۔ جنہوں نے اس روائیت کو جاری رکھنے کے عزم کا اعاد? کرتے ہوئے کہا کہ کتاب سے مضبوط رشتہ کسی بھی قوم کی ترقی کا ضامن ہے۔

دور جدید میں کتب بینی کا رجحان کم ہوتا دکھائی دیتا ہے لیکن کتب میلہ کا انعقاد دھوپ میں چھاؤں اور تاریکی میں اجالے سے کسی طور کم نہیں ہو سکتا لیکن ایسا تب ہی ممکن ہے جب ہم بحثیت قوم کتب بینی کے رجحان کو فروغ دیں۔ کمپیوٹر اور موبائل کے دور میں اس طرح کے کتاب میلوں کا انعقاد نہ صرف ضروری ہے بلکہ اس طرح کے ایونٹ سے قاری اور کتاب کا رشتہ بھی مضبوط ھوتا ہے۔ ڈائریکٹر لاھور کیمپس نے لائبریری سٹاف کو اس کامیاب کتاب میلہ کے انعقاد پر مبارک باد بھی دی