یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیراہتمام "کوالٹی اشورنس ویک"کا آغاز

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیراہتمام "کوالٹی اشورنس ویک"کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیراہتمام یونیورسٹی اور اس سے ملحقہ گوجرانوالہ میڈیکل کالج میں "کوالٹی اشورنس ویک"کا آغاز ہوگیا۔ بدھ سے شروع ہونے والے اس ایک ہفتے کے دوران یونیورسٹی اور گوجرانوالہ میدیکل کالج میں مختلف پروگرامز اور ٹیچنگ کی کوالٹی کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کی غرض سے مختلف سرگرمیاں ترتیب دی گئی ہیں ۔ طلبہ، سٹاف اور فیکلٹی میں اکیڈمک کوالٹی کے حوالے سے آگہی پیدا کرنے کیلئے سیمینار اور لیکچرزکا انعقاد کیا جائے گا۔