الفیصل اسلامک سنٹرآر بلاک جوہر ٹاؤن کی نئی عمارت کا افتتاح

الفیصل اسلامک سنٹرآر بلاک جوہر ٹاؤن کی نئی عمارت کا افتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( پ ر) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے زیر اہتمام الفیصل اسلامک سنٹرآر بلاک جوہر ٹاؤن لاہور کی نئی عمارت کا افتتاح مرکزی جمعیت پاکستان کے امیر سینیٹر علامہ ساجد میرنے کیا۔اس موقع پر ملک محمد افضل کھوکھر MNA ،ڈاکٹر عبدالغفور راشد کوار ڈینٹر وزیر اعلی پنجاب ،ملک سیف الملوک کھوکھر MPA ،ڈاکٹر حماد لکھوی ،حافظ ممتاز حسین ،ملک نثار احمد چئیرمین UC 115 پروفیسر عتیق اللہ عمر صدر جمعیت اساتزہ پاکستان ،قاری عبدالمتین اصغر امیر مرکزیہ لاہوراور رانا محمد نصر اللہ خاں رہنما مرکزیہ لاہور بھی موجود تھے۔اس موقع پر حافظ نعمان مختار لکھوی مہتمم و خطیب الفیصل اسلامک سنٹر نے اپنے جملہ اساتذہ ،طلبہ اور ساتھیوں حاجی محمد ارشد،میاں تنویر انور،چوہدری محمد شفیق،شیخ محمد رضوان ،میاں محمد رفیق بھٹی،معین الدین شیخ، ملک طاہر و دیگر سینکڑوں کارکنوں اور اہل محلہ سمیت مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان میں شمولیت کا اعلان کیا۔

۔اور سینیٹر علامہ ساجد میر کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کی پالیسیوں سے مکمل اتفاق کیا اور اعلان کیا کہ ہمارا کسی بھی کالعدم ،فرقہ وارانہ ،گروہی،لسانی،جہادی،شدت پسند تحریک،تنظیم،جماعت اور گروہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ہم شدت پسندی کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔ اظہار خیال کرتے ہوئے مرکز الفیصل کے سر پرست اعلی ڈاکٹر حماد لکھوی نے امیر مرکزیہ کو اپنے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا اور ان کی سیاسی اور مذہبی بصیرت کو خراج تحسین پیش کیا۔جناب ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے موجودہ سیاسی حالات میں امن اور محبت کے پیغام کو عام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ملک سیف الملوک کھوکھر نے ادارہ کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ ۔مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر سینٹرپرو فیسر ساجد میر نے اسلام کے پیغام امن کو عام کرنے اور ہر سطح پر امن و وآشتی سے ہر مسلمان کو اپنا کردار ادا کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔مرکز الفیصل اور اس کے تمام رفقاء کو مرکزی جمعیت اہل حدیث میں خوش آمدید کیا۔اور بتایا کہ جس طرح مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان اپنا مذہبی،سیاسی،سماجی،فلاحی اور بین الاقوامی سطح پر بھر پور کردار ادا کر رہی ہے ان شاء اللہ آئیندہ بھی اس کو جاری رکھا جائے گا۔