حکومت دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے،عبدالرحمان عزیز

حکومت دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے،عبدالرحمان عزیز

  

لاہور( وقائع نگار) جمعیت علماء اسلام کی ضلعی مجلس عمومی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی پنجاب کے رہنما عبدالرحمن عزیز نے کہا کہ لاہور مال روڈ پر خود کش دھماکہ دہشت گردی کی بد ترین مثال ہے دہشت گردی ایک ناسور بن چکا ہے حکومت کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے ۔دہشت گرد انسانیت کے دائرے سے بھی نکل گئے ہیں ۔پولیس افسران و اہلکار و دیگر افراد کی شہادت قومی نقصان ہے اللہ ان کے پسماندگان کو صبر دے شہدا کے لیے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔ اجلاس میں 9,8,7اپریل پشاور میں جمعیت کے صد سالہ یوم تاسیس کے حوالہ سے منعقدہ عالمی اجتماع کی تیاریوں کو جائزہ لیتے ہوئے کہا گیا کہ یہ اجتماع ملکی سیاست میں سنگ میل ثابت ہو گا ۔اجتماع سے قبل پنجاب کے تمام اضلاع میں کنونشن منعقد کئے جائیں گے جس سے مرکزی و صوبائی قائدین خطاب کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ حالیہ انتخابی اصلاحات ناکافی ہیں مؤثر انتخابی اصلاحات لائی جائیں اور مردم شماری کا عمل تیز کیا جائے ۔

ڈپٹی چئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری صاحب کو امریکی ویزہ نہ دینے کی مذمت کر تے ہو ئے کہا کہ امریکہ نے ثابت کر دیا ہے کہ اس کی جنگ دہشت گر دی کے خلاف نہیں ، بلکہ مسلمانوں اور مذہب ، مذہبی لوگوں کے خلاف ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -