الجزائری اینکر کی طویل ترین لائیو نشریات کا نیا ریکارڈ!

الجزائری اینکر کی طویل ترین لائیو نشریات کا نیا ریکارڈ!
 الجزائری اینکر کی طویل ترین لائیو نشریات کا نیا ریکارڈ!

  

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)افریقی ملک الجزائرسے فرانسیسی زبان میں نشریات پیش کرنیوالے ’ٹی وی 3‘ کے ایک میزبان نے طویل ترین براہ راست نشریات کا نیا علاقائی ریکارڈ قائم کیا ہے۔’العربیہ ڈات نیٹ‘ کے مطابق محرز رابیہ نامی صحافی نے گذشتہ ہفتے کو مقامی وقت کے مطابق شام چھ بجے سے سوموار کی صبح 10 بجے تک اپنا پروگرام براہ راست بلا توقف پیش کرکے افریقی ملکوں میں طویل ترین پروگرام پیش کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق محرز رابیہ نے مسلسل 51 گھنٹے لائیو نشریات پیش کیں۔ وہ ہر گھنٹے میں صرف پانچ منٹ آرام کے لیے وقفہ لیتا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -