ٹاؤنز ویلی،اژدھا انڈہ سمجھ کر ٹینس بال نگل گیا

ٹاؤنز ویلی،اژدھا انڈہ سمجھ کر ٹینس بال نگل گیا
 ٹاؤنز ویلی،اژدھا انڈہ سمجھ کر ٹینس بال نگل گیا

  

ٹاؤنز ویلی(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا میں ایک اڑدھا ٹینس بال کو انڈا سمجھ کر ہڑپ کرگیا۔پالتو اڑدھے نے ایک ٹینس بال کو نگل لیا جو اس کے پیٹ میں جاکر اٹک گئی اور گھروالوں نے اس غیرمعمولی کیفیت کو دیکھ کر سانپوں کے ماہر سے رابطہ کیا جس کے بعد اڑدھے کے ایکسرے پر معلوم ہوا ہے کہ اس کے پیٹ میں کوئی گیند نما شے ہے۔سانپوں کے ماہرین اور جانوروں کی نرس نے دھیرے دھیرے مساج کرکے اس ٹینس بال کو کھسکا کر اڑدھے کے منہ سے نکال باہرکیا۔ سانپوں کے ماہر نے کہا کہ جانور نے غلط کھانا نگلا جس سے وہ تکلیف میں تھا اور گھر میں موجود افراد نے اس کی یہ کیفیت فوراً نوٹ کرلی تھی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4