آسٹریلیا کی شدید گرمی میں دھوپ سے انڈے تلے جانے لگے

آسٹریلیا کی شدید گرمی میں دھوپ سے انڈے تلے جانے لگے
 آسٹریلیا کی شدید گرمی میں دھوپ سے انڈے تلے جانے لگے

  

سڈنی(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا کے مختلف علاقوں میں گرمی کی شدید ترین لہر جاری ہے جس کے باعث نیو ساؤتھ ویلز کے جنگلات میں بھی آگ لگ چکی ہے لیکن کچھ من چلے تیز دھوپ میں انڈے تل کر بھی دکھا رہے ہیں۔آسٹریلیا میں شدید گرمی کی تازہ لہر 2 ہفتے پہلے شروع ہوئی جس دوران کوینزلینڈ، سڈنی اور نیو ساؤتھ ویلز میں پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی زیادہ ہوگیا۔ ماہرینِ موسمیات کا کہنا ہے کہ 158 سال بعد سڈنی میں اتنی زیادہ گرمی ریکارڈ کی گئی ہے۔سڈنی کے نواحی علاقے میں ایک شہری نے اپنی کار میں دھوپ سے انڈا تلنے کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر ڈال دی۔کوینزلینڈ میں برڈز ویلی نامی چھوٹے سے قصبے کے ایک پولیس افسر نے بھی ایسی ہی ایک اور ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کرائی ہے جس میں اس نے دھوپ میں کھڑی ہوئی اپنی گاڑی کے بونٹ پر فرائنگ پین رکھا اور اس میں انڈا تل کر دکھایا جو صرف 30 سیکنڈ میں پوری طرح سے فرائی ہوگیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -