’جزیرہ محبت‘ میں فضاء سے کود کر ’ویلنٹائن ڈے‘منانے کا مظاہرہ

’جزیرہ محبت‘ میں فضاء سے کود کر ’ویلنٹائن ڈے‘منانے کا مظاہرہ
 ’جزیرہ محبت‘ میں فضاء سے کود کر ’ویلنٹائن ڈے‘منانے کا مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھر میں ہرسال ویلنٹائن ڈے کو’یوم محبت‘ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس موقع پرلوگ اپنی محبت اور پیار کے جذبات کے اظہار کے لیے اپنے پیاروں کو پھولوں، چاکلیٹ یا کسی دوسری چیز کا تحفہ پیش کرتے ہیں مگر تین پیراشوٹر نے اپنی محبت کا اظہار کروشیا میں ’دل‘ کی شکل میں بنے جزیرے پر فضاء سے کود کرکیا ہے۔’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کے مطابق تینوں پیرا ٹروپر ’آمی چملیکی‘، ’مارکو فورسٹ‘ اور ’ماکو النسبیل‘ کروشیا کے جزیرہ ’’محبت‘‘ میں ’فری اسکائی ڈائیوں گ‘ کے ذریعے اترے۔مقامی سطح پر اس جزیرے کو ’ جزیرہ جالیسنجاگ‘ کا نام دیا جاتا ہے مگر اس کی دل کی شکل کی بدولت اسے جزیرہ محبت کے نام سے پکارا جاتا ہے۔تینوں مہم جوؤں کے سامنے جزیرے پر کئی سو فٹ کی بلندی سے اترنا اتنا آسان نہیں تھا۔ تیزی کے ساتھ تبدیل ہوتے موسم کی وجہ سے ان کے پاس وقت بہت کم تھا مگر وہ اپنے اس مشن میں کامیاب رہے۔