قوم نے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑپھینکنے کا عزم کرلیا،شیخ رفیق
لاہور(پ ر)ہم باہمت قوم ہیں اس طرح کے واقعات سے گھبرانے والے نہیں ۔قوم نے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑپھینکنے کا عزم کیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار سماجی رہنماء مسلم لیگ ن یو سی 118گوشت مارکیٹ شیخ رفیق نے اپنے جاری کر دہ ایک بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری قوم باہمت اور بہادر ہے اور مو جو دہ حکومت دہشت گر دوں کا خاتمہ کے لیے دہشتگر دی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ہر طر ح کے چیلنجز کے ساتھ نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے وہ وقت دور نہیں جب وطن عزیز دہشت گر دی سے پاک ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گر دوں کا نہ تو مذہب ہوتا ہے اور نہ وہ انسان کہلانے کے قابل ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم حکومت وقت کے ساتھ ہے ۔