سیکیورٹی اداروں اور پولیس کا اسلام آباد میں سرچ و کومبنگ آپریشن،200سے زائد گھر وں کی تلاشی، افغانیو ں سمیت 16مشتبہ افراد گرفتار

سیکیورٹی اداروں اور پولیس کا اسلام آباد میں سرچ و کومبنگ آپریشن،200سے زائد ...
سیکیورٹی اداروں اور پولیس کا اسلام آباد میں سرچ و کومبنگ آپریشن،200سے زائد گھر وں کی تلاشی، افغانیو ں سمیت 16مشتبہ افراد گرفتار

  

اسلام آباد ( آن لائن) وفاقی پولیس و قانون نافذ کرنے والے اداروں کا سرچ و کومبنگ آپریشن،200سے زائد گھر وں کی تلاشی لی گئی، جبکہ افغانیو ں سمیت 16مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابقوفاقی پولیس ، رینجرز اور حسا س اداروں کے افسران و جو انو ں نے تر نو ل کے علاقہ اتفاق کا لو نی اور گردو نواح میں سر چ آ پر یشن کے دوران 3افغانیو ں سمیت 16مشتبہ افراد کو حر است میں لے کرتحقیقات شروع کر دیں۔200سے زائد گھر وں کو سر چ کیا گیا ۔ اسلحہ معہ ایمو نیشن اور 3مو ٹر سائیکل بغیر کا غذات قبضہ پولیس میں لے لئے گئے۔ بدھ کو اسلام آ باد پو لیس ، پا کستا ن رینجر ز اور سکیور ٹی اداروں نے تھا نہ تر نو ل کے علا قہ اتفاق کا لونی اور ملحقہ علا قوں میں سر چ آپر یشن کیا، تھا نہ تر نو ل پولیس نے 3افغا نیو ں سمیت16مشتبہ افراد کو حر است میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں ، 200سے زائد گھروں کو سرچ کیا گیا ۔ ملزمان سے اسلحہ معہ ایمو نیشن 2پسٹل، 3 مو ٹر سائیکل بغیرکا غذات قبضہ پولیس میں لئے گئے حر است میں لیے گئے مشتبہ افراد سے تحقیقات جا ری ہیں ۔

مزید : اسلام آباد