سانحہ لاہور کے ڈانڈے بارڈرپارجاملتے ہیں،میاں اویس علی
لاہور(لیڈی رپورٹر )ہیومن رائٹس موومنٹ قصور کے صدرمیاں اویس علی نے کہا ہے کہ سانحہ لاہور کے ڈانڈے بارڈرپارجاملتے ہیں۔ڈی آئی جی کیپٹن (ر)احمدمبین اورایس ایس پی آپریشن زاہد محمودگوندل سمیت سات اہلکاروں کی شہادت سے پاکستانیوں کے دہشت گردی کیخلاف عزم استقلال کومزید تقویت ملے گی ۔پاکستان کے نڈر عوام شدت پسندوں سے ہرگز مرعوب نہیں ہوں گے۔بھارت نے بار بار انسانیت پرکاری ضرب لگائی اوراقوام متحدہ کے نام نہادضابط اخلاق کی دھجیاں بکھیردیں ۔ہندوؤں کے جنون نے بھارتی اوربالخصوص کشمیری مسلمانوں کو خون میں ڈبودیا ۔ ہندوازم کے علمبرداراورانتہاپسندنریندرمودی کے ہاتھ معصوم مسلمانوں کے خون سے تر ہیں۔مودی نے اپنے انتقام کی آگ بجھانے کیلئے جنت نظیرکشمیرکوجہنم بنا دیا۔بھارت کے فوجی اہلکار کبھی شہری آبادیوں کونشانہ بناتے ہیں اورکبھی معصوم بچوں کوشہید کرتے ہیں ۔
بھارت کی دہشت گردی سے کوئی مسلمان اورکسی اقلیت کافرد محفوظ نہیں ۔بھارت کی طرف سے جان بوجھ کر شہریوں پرفائرنگ بربریت کی انتہا ہے۔ بھارت کی بربریت سے زیادہ عالمی ضمیر اورمقتدرقوتوں کی خاموشی افسوسناک ہے۔وہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔میاں اویس علی نے مزید کہا کہ محض بھارتی عوام کوگمراہ کرنے اورانتخابات میں کامیابی کاراستہ ہموارکرنے کیلئے معصوم پاکستانیوں کاناحق خون بہایا جارہا ہے ۔ پروفیسر حافظ محمدسعید کی نظربندی بیرونی دباؤکاشاخسانہ ہے،کاش حکمران بزدلی کامظاہرہ نہ کرتے۔انہوں نے کہا کہ ایٹمی پاکستان کے صبروتحمل کوکمزوری یابزدلی سمجھنابھارت کی بھول ہے۔پاکستان کی دفاعی صلاحیت کوبھارت انڈراسٹیمیٹ نہ کرے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت سکون سے رہے اوراشتعال انگیز ی سے گریز کرے۔انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان مادر وطن کابھرپوردفاع کرنے اوردشمن کودھول چٹانے کی صلاحیت رکھتی ہیں مگرپھربھی ہماری قومی سیاسی قیادت پڑوسی ملک کے ساتھ اپنے دیرینہ تنازعات کا مذاکرات کی مددسے پائیدارحل چاہتی ہے۔بھارت کے حکمران یادرکھیں وہ پاکستان کوتعمیروترقی کی شاہراہ پرگامزن ہونے سے نہیں روک سکتے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرح بھارت بھی اپنے شہریوں کامعیارزندگی بلندکرنے پرزورلگائے ،کشت وخون سے کسی کوکچھ حاصل نہیں ہوگا۔