وزیر برائے ترقی خواتین پنجاب سے یو ایس قونصل جنرل کی ملاقات

وزیر برائے ترقی خواتین پنجاب سے یو ایس قونصل جنرل کی ملاقات

لاہور(لیڈی رپورٹر)وزیر برائے ترقی خواتین پنجاب حمیدہ وحیدالدین سے یو ایس قونصل جنرل لاہور یوری فیڈ کیو (YUIRY FEDKIW) نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔صوبائی وزیر نے قونصل جنرل کو حکومت پنجاب کے خواتین کی معاشی ترقی فلاح و بہبود اور قانونی تحفظ کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا ۔ حمیدہ وحیدالدین نے کہا کہ ملکی ترقی کے لئے خواتین کی تعلیم و ترقی ناگزیر ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے خواتین کو با اختیار بنانے کے لئے انقلابی اقدامات کئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے اقدامات کے نتیجے میں آج خواتین زندگی کے ہر شعبے میں نمایاں خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکل ڈویلپمنٹ پر وگرام کے تحت خواتین کو مختلف فنون و ہنر کی تربیت فراہم کی جا رہی ہے ۔

قونصل جنرل یوری فیڈ کیو نے حکومت پنجاب کے خواتین کی ترقی و فلاح و بہبود اور تحفظ کے لئے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا۔ قونصل جنرل نے صوبائی وزیر کو USAIDکے تحت ہونہار طالبات کے لئے تعلیمی وظائف ،صنفی ا متیاز،توانائی اور انجینئرنگ کے متعلق پروگرام سے آگاہ کیا ۔ قونصل جنرل نے پنجاب اسمبلی کے باہر بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس بھی کیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4