چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈکاسانحہ چیئرنگ کراس میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت

چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈکاسانحہ چیئرنگ کراس میں شہید ہونے والوں کے ...

لاہور( وقائع نگار)چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفاروق نے سانحہ چیئرنگ کراس لاہور میں شہید ہونے والے ڈی آئی جی ٹریفک سید احمد مبین ،ایس ایس پی آپریشن زاہد گوندل اور دیگر شہداء کے لوحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہادر افسران نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانیں قربان کر دیں دہشت گرد ملک و قوم کے دشمن ہیں جبکہ قوم کے حوصلے بلند ہیں ۔دریں اثناء متروکہ وقف املاک بورڈ آفس میں شہداء کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور دعائے مغفرت بھی کی گئی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4