حکومت امن قائم رکھنے میں ناکام ہو چکی ہے،شیخ قیصر ایوب

حکومت امن قائم رکھنے میں ناکام ہو چکی ہے،شیخ قیصر ایوب

لاہور (پ ر)تحریک انصاف کے رہنما شیخ قیصر ایوب نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت امن و امان قائم رکھنے میں بری طرح فلاپ ہو چکی ، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پنجاب حکومت کی ناقص کارکردگی اور قیمتی جانوں کے ضیاع ہونے پر وزیراعلیٰ شہباز شریف مستعفی ہوں۔

اور اپنی جگہ کسی اہل شخص کو اس اہم منصب پر بٹھائے‘ انہوں نے کہا کہ بم دھماکہ کرنیوالے دہشت گردانسان نہیں بھیڑیئے ہیں جو معصوم اور بے گناہ لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں ‘ لاہور دھماکے میں شہید ہونیوالے پولیس افسران قوم کے حقیقی ہیرو ہیں‘دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحدہے۔ مٹھی بھر دہشت گردوں کے مذموم عزائم سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تحریک انصاف کے قائد عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں اور انکی قیادت میں ہی ملک سے اس کرپٹ ٹولے کو نکال باہر کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4