گھریلو ناچاقی ، شوہر نے بیوی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، ملزم گرفتار ،شدید زخمی خاتون پمزہسپتال منتقل

گھریلو ناچاقی ، شوہر نے بیوی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، ملزم گرفتار ،شدید ...
 گھریلو ناچاقی ، شوہر نے بیوی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، ملزم گرفتار ،شدید زخمی خاتون پمزہسپتال منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت میں پولیس نے ویلنٹائن کے روز  شراب کے نشے میں دھت  اور  گھریلو ناچاقی کے باعث بیوی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے والے شوہر کو گرفتار کر لیا ،جلنے والی خاتون کا 75 فیصد جسم جھلس چکا ،تشویش ناک حالت میں پمز ہسپتال میں منتقل ،میاں بیوی کے خاندانوں کی ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ ، جلد اصل حقائق تک پہنچ جائیں گے ،پولیس کا دعویٰ۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر جی 8/1کچی آبادی میں گھریلو لڑائی جھگڑوں سے تنگ آکر شوہر نے شراب کے نشے میں دھت ہو کر اپنی اہلیہ پرپٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، جس کے بعد خاتون کو تشویشناک حالت میں پمز ہسپتال کے برن یونٹ میں داخل کرکے ابتدائی علاج شروع کردیا گیا،پمز ہسپتال کے ترجمانکا کہنا ہے کہ  متاثرہ خاتون کے جسم کا تقریبا 75  فیصد جسم بری طرح جھلس چکا  ہے اور اس کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے ۔دوسری طرف میاں بیوی کے خاندان والے آگ لگانے کا واقعہ ایک دوسرے پر تھوپتے رہے ۔متاثرہ زخمی خاتون کے گھر والوں کا کہنا تھا کہ  کہ خاتون کا شوہر آئے روز شراب پی کر گھر میں غل غپاڑہ کرتا تھا جس کے باعث دونوں میں ناچاقی چل رہی تھی جبکہ دوسری طرف شوہر کے بھائی نے کہا ہے کہ خاتون نے خود آگ لگائی اور الزام اس کے بھائی پر لگا دیاہے۔

اس سے پہلے زخمی خاتون نے اپنے بیان میں کہا ہے  کہ اس کے 2 بچے ہیں جبکہ شوہر شراب کا عادی اور آئے روز گھر دیر سے آنا اسکا معمول بن چکا تھا،گذشتہ روزجب میں نے شراب پینے اور گھر جلدی آنے کا کہا تو اس نے مجھ پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ایس ایچ او تھانہ کراچی کمپنی رانا مبارک نے بتایا ہے کہ خاتون نے پہلے بیان دیا کہ آگ اس نے خود لگائی مگر کچھ دیر بعد ہی مقدمہ درج کراتے ہوئے اپنا بیان بدلتے ہوئے کہا کہ میرے شوہر نے گھریلو مسائل و ناچاقی سے تنگ آکر  مجھ پر پٹرول چھڑک کر آگ لگائی ہے،رانا مبارک نے مزید کہا کہ اقدام قتل کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ معاملے کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں اور جلد تفتیش مکمل کر لیں گے۔

مزید :

اسلام آباد -