سینئر حریت رہنما مسرت عالم بٹ تھانہ سمبل منتقل کردیاگیا

سینئر حریت رہنما مسرت عالم بٹ تھانہ سمبل منتقل کردیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سری نگر ( اے این این ) سینئر حریت رہنما مسرت عالم بٹ تھانہ سمبل منتقل کیا گیا۔ مسلم لیگ کے لیڈر شاہ ریاض نے الزام سرکار پر الزام عائد کیا ہے کہ محبوس رہنما کی اسیری کو طول دینے کیلئے بہانے تلاش کئے جارہے ہیں۔ مسلم لیگ کی لیگل سیل کے انچارچ شاہ ریاض نے بتایا کہ لیگ کے محبوس سربراہ کو گزشتہ کئی ہفتوں سے مختلف کیسوں کے تحت بارہمولہ سب جیل میں مقید رکھا گیا اور سوموار کے روز موصوف کو وہاں سے سرینگر منتقل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ منگل کے روز مسرت عالم کو سرینگر کی ایک عدالت کے سامنے پیش کیا گیا اور یہاں سے پولیس نے محبوس مزاحمتی لیڈر کو پولیس تھانہ سمبل منتقل کیا اور یہ بتایا گیا کہ مسرت عالم کے خلاف سمبل پولیس تھانہ میں ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 53/2015زیر دفعہ13ULAدرج ہے۔ مسلم لیگ کی لیگ سیل کے انچارج نے بتایا کہ محبوس رہنما مسرت عالم کی نظر بندی کو طول دینے کیلئے گھڑے مردے اکھاڑے جاتے ہیں۔
اور پرانے کیسوں کو سامنے لا کر محبوس رہنما کی اسیری کو طول دیا جارہا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -