کینیڈا کی مجموعی آبادی 35 ملین سے تجاوز کر گئی

کینیڈا کی مجموعی آبادی 35 ملین سے تجاوز کر گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹورنٹو (اے پی پی) کینیڈا کی مجموعی آبادی 35 ملین سے تجاوز کر گئی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق کینیڈا کی آبادی2011ء کی مردم شماری کے مطابق 33.5 ملین تھی ، 2016 کی مردم شماری کے مطابق 35 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس طرح آبادی میں 5 فی صد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو کہ جی سیون ممالک میں سب سے زیادہ شرح اضافہ ہے۔ ملکی آبادی کی اکثریت جنوب میں امریکی سرحد سے 100 میل کے علاقے میں رہائش پذیر ہے۔ کینیڈا کے مغربی حصے میں آبادی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ سب سے زیادہ اضافہ البرٹا میں ( 11.6 فی صد ) ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے بعد سسکا چیوان ( 6.3 فی صد ) اور مینی ٹوبا ( 5.8 فی صد ) ہیں۔ بحر اوقیانوس کی طرف کے 4 صوبوں میں شرح اضافہ سب سے کم ہے۔
پرنس ایڈورڈ آئی لینڈ میں 1.9 فی صد ، نیو فاؤنڈ لینڈ میں ایک فی صد ، لیبریڈار ( جہاں بعض سالوں میں شرح اموات شرح پیدائش سے زیادہ رہی ) میں بھی ایک فی صد اور نووا سکوٹیا میں 0.2 فی صد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اونٹاریو ملک کا سب سے زیادہ گنجان آباد صوبہ ہے مگر یہاں آبادی میں اضافہ کی شرح ملک کی مجموعی شرح اضافہ سے کم ( 4.6 فی صد ) رہی۔ شمال مغربی علاقوں میں نوناووٹ میں سب سے زیادہ اضافہ ( 12.7 فی صد ) ریکارڈ کیا گیا۔ ملک کی مجموعی آبادی کا 35.5 فی صد صرف تین شہروں ٹورانٹو ( 5.9 ملین ) ، مانٹریال ) 4.7 ملین ) اور وینکوور ( 2.5 ملین ) میں رہائش پذیر ہے۔ کیلگری 1.4 ملین آبادی کے ساتھ چوتھا بڑا شہر ہے، ان کے علاوہ ایک ملین سے زیادہ آبادی والے شہر اوٹاوا۔گٹینو ( 1.3 ملین ) اور ایڈمانٹن ( 1.3 ملین ) ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -