اسرائیل فلسطین تنازع ،امریکا دو ریاستوں کے قیام سے ہی مکر گیا

اسرائیل فلسطین تنازع ،امریکا دو ریاستوں کے قیام سے ہی مکر گیا

واشنگٹن(این این آئی)ٹرمپ انتظامیہ کا ایک اور یو ٹرن ، امریکا اسرائیل فلسطین تنازع کے حل کے لیے دو ریاستوں کے قیام سے ہی مکر گیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہا وس کے عہدیدار کا کہناتھا کہ امریکا مشرق وسطیٰ میں دو ریاستی حل پر اصرار نہیں کرے گا، ایسے دو ریاستی حل کا کوئی فائدہ نہیں جس سے امن نہ لایا جا سکے ۔عہدیدار کا کہناتھا کہ ٹرمپ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان قیام امن کے مقصد کی حمایت کرتے ہیں، ٹرمپ قیام امن کے حامی ہیں چاہے اس کا تعلق دو ریاستوں کے قیام سے نہ ہو۔وائٹ ہاوس کے مطابق امریکا مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے ہدایات جاری نہیں کرنا چاہتا۔

مزید : عالمی منظر