شام ، بشار حکومت اپوزیشن کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے پر تیار

شام ، بشار حکومت اپوزیشن کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے پر تیار

دمشق (اے پی پی) شام کے سرکاری ٹی وی نے سرکاری ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ بشار حکومت اپوزیشن کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے لیے تیار ہے۔شامی حکومت کے زیر انتظام نیوز ٹیلی وژن پر بریکنگ نیوز میں بتایا گیا کہ حکومت اپوزیشن گروپوں کے قبضے میں موجود مرد ، خواتین اور بچوں سمیت تمام شہریوں اور عسکری اہل کاروں کے بدلے اپنی حراست میں موجود قیدیوں کو حوالے کرنے پر آمادہ ہے۔

مزید : عالمی منظر