یورپی میں دہشتگردی کے خطرات میں اضافہ، یوروپول

یورپی میں دہشتگردی کے خطرات میں اضافہ، یوروپول

برسلز (اے پی پی) یورپی پولیس یورو پول نے کہا ہے کہ یورپ میں دہشت گردی کے خطرات اپنی انتہائی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ یورپول کے سربراہ راب ون رائٹ نے اس بات پر سخت تشویش ظاہر کی ہے کہ عراق اور شام میں شکست کے بعد دہشت گرد گروہ داعش نے یورپ میں دہشت گردانہ حملوں کی کوششیں تیز کردی ہیں۔ون رائٹ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد یورپ میں حفاظتی اقدامات مزید سخت کردیئے گئے ہیں اور سیکورٹی ادارے ،2016 کے مقابلے میں دس گنا زیادہ معلومات یورو پول کو فراہم کر رہے ہیں۔ یورپی پولیس کے سربراہ نے مزید کہا کہ یوروپول نے گزشتہ پانچ ماہ کے دوران یورپ آنے والے 6 ہزار سے زیادہ مہاجرین کی شناختی دستاویزات کی جانچ پڑتال کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے کہ تازہ آنے والے مہاجرین، یورپ کی سلامتی کے لئے متحرک خطرہ ہوسکتے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ 2016 کے دوران جرمنی کو دہشت گردی کے 7حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کے دوران 22 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

مزید : عالمی منظر