شام، الباب شہر میں داعش کی سرنگوں کا نیٹ ورک دریافت

شام، الباب شہر میں داعش کی سرنگوں کا نیٹ ورک دریافت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دمشق (اے پی پی) شام کے نائب وزیرخارجہ فیصل المقداد نے کہا ہے کہ ترک حکومت نے شام کے اقتدار اعلی و خود مختاری اور شامی عوام پر جارحیت کا ارتکاب کیا ہے اس لئے اس کو شام کی سرزمین سے فوری طور پر باہر نکل جانا چاہئے ۔شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل المقداد نے تسنیم نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی ملک کسی دوسرے ملک پر قبضہ کرتا ہے اور دوسرے ملکوں پر حملہ یا اقتدار اعلی کی خلاف ورزی کرتا ہے اس سے بین الاقوامی قوانین کے مطابق بازپرس ہونی چاہئے ۔ شام کے نائب وزیرخارجہ نے کہاکہ شام کی حکومت اور عوام اپنے مسائل اور مشکلات کو خود حل کرسکتے ہیں اور یہ پیغام ان لوگوں کے لئے ہے جو شام کے داخلی امور میں مداخلت کررہے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -