نیٹو نے دفاعی اخراجات نہ بڑھائے تو ہم پیچھے ہٹ جائینگے امریکہ کا اتحادیوں کو انتباہ

نیٹو نے دفاعی اخراجات نہ بڑھائے تو ہم پیچھے ہٹ جائینگے امریکہ کا اتحادیوں کو ...

برسلز ( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی وزیردفاع جیمز میٹس نے نیٹوہیڈکوارٹرزمیں منعقدہ اجلاس میں نیٹو اتحاد کو انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیٹواتحادنے اپنا دفاعی خرچ نہیں بڑھایاتو امریکااپنی ذمے داریوں میں کمی کردیگا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق نیٹوممالک مشترکہ مفادکے دفاع کے لئے تعاون پیش کریں، امریکی ٹیکس گزارمغربی اقدارکے دفاع کے لئے غیرمتناسب حصہ نہیں ڈال سکتے۔انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ آپ سے زیادہ آپ کے بچوں کی حفاظت کیلئے کچھ نہیں کرسکتا ہے۔نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے جواب میں کہا ہے کہ امید ہے ممبرز ممالک اسے اپنی ترجیح اول بنائیں گے اور سکیورٹی کیلئے مزید خرچ کرنے کی منصوبہ بندی کریں گے۔ امریکہ اور برطانیہ کے علاوہ تین ممالک ایسٹونیا،پولینڈ اور یونان نیٹو اخراجات کو پورا کرنے میں پیش پیش ہیں،جرمنی کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ امریکہ کامطالبہ جائز ہے۔

نیٹو،مطالبہ

مزید : علاقائی