یورپی یونین نے اتحاد کے بڑے پانچ ممالک کو آلودگی پھیلانے پر آخری وارننگ جاری کردی

یورپی یونین نے اتحاد کے بڑے پانچ ممالک کو آلودگی پھیلانے پر آخری وارننگ ...

  

برسلز( مانیٹرنگ ڈیسک)یورپی یونین نے اتحاد کے بڑے پانچ ممالک کو آلودگی پھیلانے پر آخری وارننگ جاری کردی ہے۔سی این این کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین نے آخری وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرمنی،فرانس،سپین،اٹلی اور برطانیہ کو کہا ہے کہ آپ کی وجہ سے خطے میں آلودگی پھیل رہی ہے،اپنے عوام کو اس بارے آگاہی دینے میں ناکام رہے ہیں،ان ممالک کی وجہ سے فضاء میں نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ حد سے بڑھ گئی ہے۔ نائٹروجن ڈائی آکسائیڈکی فضاء میں بڑھنے کی بڑی وجہ روڈ ٹریفک ہے جو صحت کیلئے بہت بڑا رسک ہے،کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین فضاء کو آلودگی سے بچانے کیلئے قواعد و ضوابط بنائے اور رکن ممالک کو اس پر عمل کرنے کیلئے سختی سے پابند بنایا جائے،اگر یہ پانچوں ممالک 2ماہ کے اندر اندر کوئی قابل اعتماد جواب دینے میں ناکام رہتے ہیں تو ان کو عدالت میں لایا جائے گا۔یہ کمیشن مزید ممبر ممالک کو آخری وارننگ جاری کرنے کیلئے قانونی تیاری میں مصروف ہے،ان ممالک میں بلجیئم،آسٹریا،چیک ریپبلک،ڈنمارک،ہنگری،پولینڈ اور پر تگال شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -