یکجا ہو کر ہی دہشت گردی ختم کرسکتے ہیں،رفیق رجوانہ

یکجا ہو کر ہی دہشت گردی ختم کرسکتے ہیں،رفیق رجوانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ محمد زبیر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔اس موقع پر مال روڈ لاہور میں ہونے والے سانحہ پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ ضرب عضب آپریشن کامیابی سے جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں تمام سیاسی قوتوں کو اپنے ذاتی مفادات کو پش پست رکھتے ہوئے ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے اپنا رول ادا کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ہم بحیثیت قوم یکجا ہو کر ہی دہشت گردی کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔ گورنر پنجاب نے محمد زبیر کو گورنر سندھ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ دونوں صوبوں کے درمیان روابط بڑھانے میں گورنر سندھ اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ قیادت نے انہیں جو ذمہ داری سونپی ہے اسے ہر ممکن سرانجام دینے کی کوشش کریں گے۔
رفیق رجوانہ

مزید :

علاقائی -