آڈٹ اینڈ ریکارڈ ڈیپارٹمنٹ کا ریکارڈ برباد
لاہور(وقائع نگار) ریلوے ورکشاپس ورکرز یونین کے صدر محمد معصوم خان نے نمائندہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یونین کی جانب سے آڈٹ اینڈ ریکارڈ ڈیپارٹمنٹ کی عمارت کی خستہ حالی اور اس میں موجود ریکارڈ کے تباہ ہونے کے حوالے سے ریلوے حکام کو کئی مرتبہ نشاندہی کی گئی ہے لیکن حکام جھوٹی تسلیاں دیکر ہمیں ٹرخا دیتے ہیں جبکہ ریٹائرڈ و حاضر سروس ملازمین کو ریکارڈ کے بروقت نہ مل پانے کی وجہ سے ایک کام کروانے کے لئے کئی کئی ہفتوں تک انتظار کرنا پڑتا ہے ۔