مشیل اوباما کاوائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد پہلا ٹوئٹر پیغام

مشیل اوباما کاوائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد پہلا ٹوئٹر پیغام

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد سابق امریکی صدر براک حسین اوباما کی اہلیہ مشیل اوباما نے سوشل میڈیا پر اپنا پہلا ٹوئٹر پیغام شیئر کیا ہے۔انہوں نے یہ پیغام ویلنٹائن ڈے کے موقع پر شیئر کیا جس میں مشیل اوباما نے اپنے 70 لاکھ سے زائد ’’ٹوئٹر فالوورز‘‘ کیلئے اپنے اور اپنے شوہر کے پیروں کی تصویر شیئر کی۔ انہوں نے لکھا کہ ’’ان کی زندگی کے پیار اور جزیرے کے ساتھی کیلئے ہیپی ویلنٹائن ڈے‘‘۔یہ تصویر اْس جزیرے پر لی گئی ہے جہاں براک اوباما اپنی اہلیہ اور دونوں بچیوں کے ساتھ پچھلے تین ہفتے سے تعطیلات کو انجوائے کر رہے ہیں۔اس سے پہلے مشیل اوباما کا آخری ٹوئٹر پیغام 21 جنوری کا تھاجو انہوں نے وائٹ ہاؤس سے رخصت ہونے پر کیا تھا جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ آٹھ سال بعد اب وہ تعطیلات پر جارہی ہیں۔

مزید : علاقائی