غیرمعیاری کارکردگی ، لیسکو کے گیارہ افسر معطل تین میٹر ریڈرز برطرف

غیرمعیاری کارکردگی ، لیسکو کے گیارہ افسر معطل تین میٹر ریڈرز برطرف

  

لاہور (کامرس رپورٹر)لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو)کے چیف ایگزیکٹیو سید واجد علی کاظمی نے موبائل میٹر ریڈنگ میں غیرمعیاری کارکردگی کی وجہ سے لیسکو افسروں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے گیارہ افسر وں تین میٹر ریڈرزکومعطل جبکہ تین میٹر ریڈرز کو نوکری سے برطرف کردیا۔ افسر مطلوبہ معیار پرکارکردگی نہ دکھا سکے جس پر سخت کارروائی کرتے ہوئے چیف لیسکو سید واجد علی کاظمی نے ایکسےئن پھول نگر ڈویژن ظفر اللہ سانگھی، ایس ڈی او راجہ جنگ سب ڈویژن محمد احمدعلی،ایس ڈی او الہ آباد ویسٹ سب ڈویژن محمد صدیق،ایس ڈی او چونیاں ویسٹسب ڈویژن تفسیر احمد،ایس ڈی اوچونیاں رورل سب ڈویژن صلاح الدین،ایس ڈی او منڈی عثمان والا سب ڈویژن وسیم عباس، ایس ڈی او جیابگا سب ڈویژن سید کلیم جعفر علی، ایس ڈی او اوکاڑہ اخترآبادسب ڈویژن محمد علی، ایس ڈی او چھانگا مانگا سب ڈویژن انیس الرحمن، ایس ڈی او کنگن پور ایسٹ سب ڈویژن سید قدرت اللہ، ایس ڈی او کنگن پورویسٹ سب ڈویژن ظہور احمد کو فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کئے۔

مزید :

صفحہ آخر -