سکیورٹی صورتحال: سکولوں کی اے پلس اور اے کیٹیگری لسٹ جاری

سکیورٹی صورتحال: سکولوں کی اے پلس اور اے کیٹیگری لسٹ جاری

لاہور(حافظ عمران انور)محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے سیکورٹی کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے سکولوں کی اے پلس اور اے کیٹیگری کی لسٹ جاری کر دی ۔لاہور کے 17 سرکاری سکولوں جن میں گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول، گورنمنٹ ہائی سکول خزانہ گیٹ ،پائلٹ سکول گورنمنٹ مسلم لیگ ہائی سکول سمیت کینٹ کے علاقوں میں واقع سرکاری سکولوں کو کو اے پلس کیٹیگری کا درجہ دیا گیا ہے جبکہ 372 سکولوں کو A کیٹیگری میں رکھا گیا ہے ۔اسی طرح نجی سکولوں میں لاہور گرائمر سکول ،شوئفات ،دی پنجاب سکول سمیت لاہور کے 123سکولوں کو اے پلس کیٹگری کا درجہ دیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے سرکاری و نجی سکولوں کو دہشت گردانہ حملوں سے محفوظ کرنے کے لئے محکمہ نے صوبہ بھر میں سرکاری و نجی سکولوں کے سربراہان کو ایک مراسلہ جاری کیا گیا ہے سیکورٹی کے حوالے سے آرمی کے سکولز ،مشنری سکولز ،کانونٹ سکولز اور امریکن سکول سمیت حساس علاقوں میں واقع سکولوں کو Aپلس کیٹگری میں رکھا گیا ہے ۔سکول ایجو کیشن کے مطابق صوبہ بھر میں سرکاری و نجی سکولوں کے سربراہان کو ایک مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں فوری طور پر ڈسٹرکٹ کمیٹیوں کو ہنگامی بنیادوں پر اجلاس منعقد کر کے محکمہ داخلہ کی طرف سے بنائے گئے ایس او پی پر من و عن عمل درآمد کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے ۔مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ کمیٹیاں ضلعی پولیس افسران کے ساتھ کوآرڈینیشن کر کے حساس علاقوں میں واقع سکولوں اور دیگر نجی و پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی سیکیوٹی کو یقینی بنائیں ۔مراسلے میں صوبہ بھر میں واقع 500سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو Aپلس اور Aکیٹگری کی نشاندہی کی گئی ہے ۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جن اضلاع کے چیف ایگزیکٹو اآفیسرز ایجوکیشن نے ان ہدایات پر عمل درآمد نہ کیا ان کے خلاف سخت ترین محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

مزید : صفحہ آخر