پنجاب کے سرکاری کالجز میں اساتذہ کی 9570آسامیاں خالی

پنجاب کے سرکاری کالجز میں اساتذہ کی 9570آسامیاں خالی

  

لاہور(حافظ عمران انور)پنجاب کے سرکاری کالجز میں لیکچررز،اسسٹنٹ پروفیسرز ،ایسوسی ایٹ پروفیسرز اورپروفیسرز کی9570 آسامیاں خالی ہیں۔ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اعدادوشمار کے مطابق اسوقت پبلک سیکٹرکالجز میں گریڈ17میں لیکچررزمردانہ کی1770 ، لیکچررززنانہ کی 2640، گریڈ 18میں اسسٹنٹ پروفیسرزمردانہ کی1480، اسسٹنٹ پروفیسرزنانہ کی1420 ،گریڈ19میں ایسوسی ایٹ پروفیسرزمردانہ کی510،ایسوسی ایٹ پروفیسرز زنانہ کی797 ، گریڈ 20 میں پروفیسرزمردانہ کی41اورپروفیسرززنانہ کی63آسامیاں گزشتہ کئی سالوں سے خالی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایچ ای ڈی کے ذرائع نے بتایا کہ پنجاب بھر کے مردوخواتین کالجز میں مختلف گریڈزکی منظور شدہ آسامیوں کی کل تعداد 21757ہے،جن میں 13187آسامیوں پرماہرین تعلیم خدمات سر انجام دے رہے ہیں جبکہ9570 آسامیاں تاحال خالی ہیں۔سپیشل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن پنجاب طاہر یوسف نے بتایا کہ صوبہ بھر کے سرکاری کالجز میں مختلف کیڈرز کی7500 آسامیاں خالی ہیں،رواں سال پہلے فیزمیں 3500خالی آسامیوں پر بھرتی کیلئے سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی گئی ہے،وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتی کا عمل شروع کردیا جائیگا۔انہوں نے بتایا کہ کالجز میں تدریسی معاملات کو احسن انداز سے چلانے کیلئے محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے کالج ٹیچرانٹرنی(سی ٹی آئی) کو ایک سال کیلئے بھرتی کیا گیا ہے،جوسرکاری کالجز میں پڑھائی کے معاملات کو احسن انداز سے سرانجام دے رہے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -