حیدر آباد،تنخواہ نہ ملنے پر واسا کے ملازم نے خودکشی کر لی

حیدر آباد،تنخواہ نہ ملنے پر واسا کے ملازم نے خودکشی کر لی

  

حیدر آباد ( ما نیٹر نگ ڈیسک)حیدر آباد میں سات ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر واسا ملازمین کے گیارہ روز سے جاری احتجاج پر حکام کا دل موم تو نہ ہوا مگر ایک ملازم نے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کر لی۔ واسا کے مستقل اور ورک چارج ملازمیں سات ماہ کی تنخواہوں کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔ شہر میں پینے کا پانی اور سیوریج سسٹم بند کر رکھا ہے اس کے باوجود واسا حکام نے کچھ نہ کیا۔ ایک ملازم عتیق الدین نے دلبرداشتہ ہو کر اپنی جان دے دی۔ واسا ملازمین کے احتجاج میں شریک عتیق الدین لطیف آباد نمبر دس افضال گروانڈ میں کرائے کے گھر میں رہتا تھا اس کے تین بچے تھے۔ خودکشی کے واقعے پر شہری حلقوں نے بھی واسا ملازمین کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا۔

خودکشی

مزید :

علاقائی -