وزیر اعلی پنجاب سے پاکستان میں چین کے سابق سفیرژنگ چن ژیانگ کی ملاقات

وزیر اعلی پنجاب سے پاکستان میں چین کے سابق سفیرژنگ چن ژیانگ کی ملاقات

  

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے پاکستان میں چین کے سابق سفیرژنگ چن ژیانگ نے ملاقات کی۔سابق چینی سفیر نے سی پیک کے منصوبوں پر صوبے میں حیران کن رفتار سے عملدرآمد پر وزیر اعلی شہباز شریف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں سی پیک کے تحت منصوبوں پر غیر معمولی رفتار سے کام ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے منصوبوں پر زبردست رفتار میں کام کا کریڈٹ آپ کی غیر معمولی قیادت کو جاتا ہے ۔سابق چینی سفیر نے لاہور میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین نے پاکستان کا ہرمشکل کی گھڑی میں بھرپور ساتھ دیا ہے اورسی پیک چین کا ناقابل فراموش عظیم تحفہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کے ثمرات سے پورا پاکستان مستفید ہو گا ۔ سی پیک نے پاکستان میں ترقی و خوشحالی کی نئی راہیں کھولی ہیں ۔ دیگر ممالک بھی سی پیک میں دلچسپی لے رہے ہیں ۔

مزید :

صفحہ آخر -