سیالکوٹ،بس سٹینڈ پر بیگ سے تین ہزار گولیاں برآمد

سیالکوٹ،بس سٹینڈ پر بیگ سے تین ہزار گولیاں برآمد

  

اگوکی(نمائندہ خصوصی) تھانہ کینٹ کے علاقہ جنرل بس اسٹینڈ میں ایک شخص بیگ سمیت داخل ہوا جسے مشکوک سمجھ کر روکا گیا تو وہ بیگ پھینک کر فرار ہوگیا۔ جس پر مسافروں نے ڈر کے بھاگنا شرو ع کردیا تاہم پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جنرل بس اسٹینڈ کو گھیرے میں لیکر بیگ کی تلاشی لی تو اس میں سے کلاشنکوف کی تقریبا تین ہزار گولیاں برآمد ہوئیں۔ تاہم مسافر بیگ چھوڑ کے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

مزید :

صفحہ آخر -